آئندہ سال شروع ہونیوالی سائیکل ریس کے لیے اٹلی میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں شرکاء سمیت ان کے عزیزو اقارب موجود تھے۔
سائیکل ریس کے انعقاد سے ایک سال قبل خصوصی تقریب میں لوگو کو بھی منظر عام پر لایا گیا جس کے بعد گرینڈ ایونٹ کے روٹ کی شاندار پریذنٹیشن بھی کی گئی۔ اٹالین سائیکل ریس دو ہزار چودہ کا ایڈیشن اٹلی کی بجائے آئرلینڈ میں شیڈول کیا گیا ہے جس میں رائیڈرز کو تین ہزار چار سو پچاس کلومیٹر کا فاصلہ عبور کرکے منزل مقصود تک پہنچنا ہوگا۔