اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہا ہے چاہتے ہیں کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر استوار کیے جائیں۔
اسد مجید کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان سے تعلقات چین، افغانستان یا بھارت کے تناظر میں طے نہیں کرنے چاہئیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ امریکا سے نئے سرے سے تعلقات استوار کرنے کا موقع ملا ہے، پاکستان کو حقیقت پر مبنی ترجیحات طے کرنا ہوں گی۔