ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے بچن پریوار نے پہلی بار سمندر پار بڑی سرمایہ کاری کر دی ۔سنگاپور کی کمپنی میں سات کروڑ دس لاکھ ڈالر لگا دئے،،بینک آف انڈیا اور وزرات خزانہ میں کھلبلی مچ گئی۔
امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن نے سنگاپور کی کمپنی میں اقلیتی اسٹیک کی بنیاد پرسرمایہ کاری کی ہے۔ جس پروزارت خزانہ اور بینک آف انڈیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کیوں کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی ایل آرایس اسکیم کے تحت کوئی بھی بھارتی بیرون ملک ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم کی سرمایہ کاری نہیں کر سکتا۔ ادھر کمپنی کا مالک اس سرمایہ کاری پر بہت خوش ہے۔