بگ بیش لیگ، کرس لین نے ایک اوور میں پانچ لگا تار چھکے لگا دیے
Posted on January 14, 2016 By Majid Khan کھیل
Chris Lane
میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے میچ میں برسبین ہیٹ کے کپتان کرس لین نے ایک اوور میں پانچ لگا تار چھکے جڑ دیے۔
بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ ون مین شو بن گیا۔
ہیٹ کے کپتان کرس لین نے ٹیسٹ فاسٹ بولر بین ہیلفن ہاوس کی چھٹے اوور میں خوب درگت بنائی اور پانچ گیندوں پر لگا تار پانچ چھکے لگا کر سنسنی پھیلا دی۔
بلے باز نے دو سو اناسی کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف انیس گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com