ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 میں شو کے میزبان سلمان خان مقابلے میں شریک بھارتی اداکارہ تیجسوی پرکاش پر برہم ہوگئے۔
بگ باس سیزن 15 کی آنے والی قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سلمان خان مقابلے میں شریک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ تیجسوی پرکاش پر برس پڑے۔
سلمان خان بگ باس نشر کرنے والے چینل اور دوسرے اداکاروں پر الزامات لگانے پر غصہ ہو گئے۔
چینل پر بگ باس میں شریک اداکارہ شمیتا شیٹھی کے لیے جانبداری برتنےکے الزامات پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ جس تھالی میں کھایا جارہا ہے اس میں کوئی چھید کرتا ہے؟ تمھیں ہمدردی کارڈ کھیلنا بند کرنا چاہیے۔
اس پر تیجسوی کا کہنا تھا کہ وہ ہمدردی کارڈ نہیں کھیلنا چاہ رہیں، جس پر سلمان نے انہیں شٹ اپ کہتے ہوئے کہا کہ آپ تو اپنے بوائے فرینڈ کرن کندرا کی بھی قدر نہیں کرتیں، آپ کو ہمیشہ یہ شکایت رہتی ہےکہ پوری دنیا آپ کے خلاف ہے۔