کراچی (جیوڈیسک) گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت لا اینڈ آرڈر کی میٹنگ جاری تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔
ان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کیمپ پر ہونے والے حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ اے ایس ایف کے فوری ردعمل کے جواب میں دہشتگرد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں۔