لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بتایا آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی پانچ رکنی ایگزیکٹوکمیٹی کا ممبر بن گیا ہے۔
انھوں نے بتایا بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے جگہ اور میچز کا فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔
بگ فور میں شمولیت پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا بلکہ کرکٹ کے معمولات میں کئی بڑے فیصلوں کا اختیار بھی پاکستان کو مل گیا ہے۔
نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ آئرلینڈ کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا اگر دہشت گردی کے حالات پر قابو نہ پایا گیا تو کوئی ٹیم یہاں کھیلنے نہیں آئے گی۔