کراچی (جیوڈیسک) بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر 2013) کے دوران 5.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس میں سب سے بڑا یعنی 1.72 فیصد حصہ فرٹیلائزر سیکٹر کا رہا جس نے ان 5 ماہ میں 32.82 فیصد کی رفتار سے ترقی، اس دوران خوراک و مشروبات کے شعبے 7.74 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا مجموعی ایل ایس ایم گروتھ میں حصہ 1.16 فیصد رہا، پیراینڈبورڈ کی پیداوار میں 19.55 فیصد ہوا جبکہ اس نے بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 0.83 فیصد حصہ شامل کیا۔
اس کے علاوہ اس نمو میں ٹیکسٹائل سیکٹر نے 0.66 فیصد حصہ بٹایا جس کی اپنی پیداوار 5 ماہ میں 2.05 فیصد بڑھی، ساتھ ہی پٹرولیم پراڈکٹس 8.83 فیصد، الیکٹرانکس 18.88 فیصد، چمڑے کی مصنوعات 12.89، آئرن اینڈ اسٹیل پراڈکٹس 4.36، کیمیکل 3.20، غیردھاتی معدنی مصنوعات 0.14 اور ربر کی مصنوعات کا شعبہ 0.23 فیصد نمو کے ساتھ نمایاں رہے۔