امریکی (جیوڈیسک) جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے آخر کار بتا ہی دیا کہ اس نے اتنا بڑا قدم کیوں اٹھایا۔ وہ قدم جو اسے موت کے منہ میں لے جاسکتا ہے۔ ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا تھا کہ جب اس نے دیکھا کہ نئے امریکی صدر باراک اوباما بھی سابق صدر بش کی پالیسیوں کو برقرار رکھ رہے ہیں تو اس نے فیصلہ کرلیا،
کہ وہ یہ تمام راز افشا کر دے گا اور اس نے ایسا ہی کیا۔ ایک سوال کے جواب میں اس کا کہنا تھا کہ این ایس اے فون کالز اور انٹرنیٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے۔
اور ان سب میں بڑی کمپنیاں جیسے گوگل، مائیکروسافٹ، ایپل اور فیس بک وغیرہ اسکو مدد فراہم کرتیں ہیں۔ ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا تھا کہ وہ ایسی دنیا میں نہیں جینا چاہتا جہاں وہ جو کچھ بھی کرے جو بھی کہے سب ریکارڈ ہو جائے۔