بگ تھری کا کرکٹ پر راج ہو گا، جنوبی افریقا قلا بازی کھا گیا

Big 3

Big 3

سنگاپور (جیوڈیسک) بگ تھری کا کرکٹ پر راج ہو گا، جنوبی افریقا قلابازی کھا گیا، پاکستان اور سری لنکا اکیلے رہ گئے۔ آئی سی سی کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی رواں سال جولائی سے کام کریگی۔

بھارت کے سری نواسن چیئر مین ہونگے۔ آئی سی سی پر اب بھارت کا راج ہو گا۔ پاکستان اور سری لنکا کو دھوکا دے کر جنوبی افریقا نے بگ تھری کو ووٹ دے دیا۔

آئی سی سی نے تشکیل نو کا منصوبہ اکثریت سے منظور کر لیا۔ جنوبی افریقا نے آخری وقت میں بگ تھری کی تجاویز کے حق میں ووٹ دیا۔

پاکستان سری لنکا اور جنوبی افریقا نے بگ تھری کے مد مقابل گروپ تشکیل دیا تھا۔