بگ تھری کے معاملے پر آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہو گا

ICC

ICC

سنگاپور (جیوڈیسک) بگ تھری کے معاملے پر آئی سی سی کا اہم اجلاس آج سنگا پور میں ہو گا، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے حق میں قرارداد پیش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مقابلے میں پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ ڈٹ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا غیر معمولی بورڈ اجلاس آج سنگا پور میں ہو گا جس میں آئی سی سی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کے حوالے سے معاملات پر بحث ہو گی بگ تھری کے مقابلے میں پاکستان سری لنکا اور جنوبی افریقا کا ٹرائیکا ڈٹ گیا ہے۔