بگ تھری میں رکاوٹ ڈالنے پر بھارتی حکام نے براہ راست دھمکیاں دیں، ذکا اشرف

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

لاہور (جیوڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کرکٹ میں بگ تھری کی سوچ بھارت نے شروع کی تھی، رکاوٹ ڈالنے پر بھارتی حکام نے مجھے براہ راست دھمکیاں دیں، شروع میں 5 ممالک بگ تھری کے مخالف تھے، بھارت نے مخالفت کا ذمے دار ہمیں قراردیا۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، صرف پاکستان میری ترجیح ہے، کرکٹ میں کبھی سیاسی معاملات کو ترجیح نہیں دی، کرکٹ پوری قوم کی آواز ہے جو پوری قوم کو یکجا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کاآئین بنانا چیئرمین کا نہیں حکومت کا کام ہے۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ بگ تھری کا حصہ نہ بننے کے فیصلے پر سب نے میری تعریف کی، وطن واپس آیا تو سب میرے فیصلے کی تنقید کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ میرے حق میں آئے یا خلاف، عدلیہ کا احترام کرتا ہوں۔