بگ تھری: پاکستان نے اصولوں پرسودے بازی نہیں کی، ذکا اشرف

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر پاکستان نے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، سری لنکا اگر ساتھ چھوڑ دیتا تو بھی اپنے موقف پر قائم رہتے۔

ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بگ تھری کی مخالفت پر قائم رہے۔

اس معاملے پر اجلاس بلایا جائے گا جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہوجائے تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔