کروڑ لعل عیسن : بڑے پیمانے پر چوری کے باعث لائن لاسسز بڑھ رہے ہیں۔ اگر چوری نہ روکی گئی تو عام لوگ پریشان ہوتے رہیں گے۔ با اثر افراد کی جانب سے کاروائی کرنے پر دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بات ایس ڈی او میپکو شریف بگٹی نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سبہانی بستی میں ڈویژنل سرویلنس ٹیم نے جوادالرحمن ایل ایس کے ہمراہ چھاپہ مار کر راجہ فیاض سکھیرہ ایڈووکیٹ کی جانب سے انڈرگرائونڈ تار بچھا کر گھریلو میٹر پر 15 ہارس پاور کی موٹر چلائی جا رہی تھی۔ جس کو موقع پر میٹر اتار کر ان کے خلاف جرمانے کا بل بنا دیا گیا ہے۔
حالانکہ میں ٹیم کے ہمراہ موجود نہیں تھا۔ اس کے باوجود کچھ افراد کی جانب سے ہمیں دبائو کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں فاروق جیولر ، اصغر سویٹ شاپ سمیت بجلی چوری کرنے والے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور جرمانے وصول کیئے گئے ہیں۔