پٹنہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار کی اسمبلی کے ارکان نے شراب کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی کے قانون کی حمایت میں ووٹ ڈال دئیے جس کے بعد اسمبلی نے اس بل کی متفقہ منظوری دیدی۔
شراب کی تیاری اور فروخت پر ریاست بھر میں مکمل پابندی لگانے کا اعلان ریاستی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے چند ماہ قبل الیکشن جیتنے کے بعد کیا تھا۔
بل کے تحت گھروں پر تیار کی جانے والی زہریلی شراب سے موت کے ذمہ داروں کو سزائے موت اور اپاہج ہونے والوں کے ذمہ داروں کو عمرقید اور جرمانے کی سخت سزائیں دی جا سکیں گی۔