اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ لیمی نیشن پیپرکنٹریکٹ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاہے جبکہ ڈی جی پاسپورٹ ذو الفقار چیمہ بھی عدالت میں پیش ہو گئے۔پاسپورٹ لیمی نیشن پیپرکنٹریکٹ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو ئی۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ذوالفقارچیمہ عدالت میں پیش ہو ئے اور بیان دیا کہ رحمان ملک ایک کمپنی کو لیمی نیشن پیپر کا کنٹریکٹ دینا چاہتے تھے،جبکہ تاخیر کی وجہ سے مافیا پاسپورٹ تیاری کیلئے 25 ہزار روپے تک رشوت لیتے رہے۔
ذوالفقار چیمہ نے یہ بھی انکشاف کیاکہ وزارت داخلہ کے کہنے پرسائیکل پنکچر لگانے والوں کو بھی بلیو پاسپورٹ جاری گئے کئے،تاہم اب غیر مجاز افراد کے بلیو پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔