میڈرڈ (جیوڈیسک) سپین موٹو جی پی ریس کی پریکٹس کرنے کے لیے بائیک رائیڈرز سرکٹ پر کارٹ ریسنگ کرنے لگے۔ سپین کے (Aragon) انٹرنیشنل سرکٹ پر جہاں موٹو جی پی کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں، بائیک رائیڈرز نے کارٹ ریس میں حصہ لے کر اپنا دل بہلایا، ورلڈ چیمپئن شپ لیڈر مارک مارکیز نے کارٹنگ کرنے کے بعد موٹو جی پی میں فتح کے عزم کا اظہار کیا۔
مارکیز کا کہنا تھا کہ سپین موٹو جی پی ریس میں ان کا مقابلہ سپینش رائیڈر جورج لورینزو سے ہو گا جبکہ جورج لورینزو نے بھی گزشتہ ریس میں ملنے والی شکست کو بھلا کر سرکٹ پر آنے کی امید ظاہر کی۔