مصطفی آباد کی خبریں 16/11/2014

اس خبر کو فوٹو سمیت مناسب جگہ دے کر شکریہ کا موقع دیں
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایم پی اے ندیم سیٹھی و ڈائریکٹر کالجز رانا نسیم اختر کی طرف سے گورنمنٹ ڈگری کالج کی نئی عمارت کی افتتاح ، پرنسل حاجی محمد ڈوگر، ڈگری کالج قصور و ڈگری کالج کوٹ رادھاکشن کے پرنسل حضرات، ناظمین و نائب ناظمین ، صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد ڈگری کالج کی 6کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی عمارت سے ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور علم کی شمعیں روشن کرنا میری سیاست کا مقصد ہے، وزیر اعلی پنجاب نے مجھے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 30کروڑ کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں اب تک ایک ارب 37کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پر لگائے جا چکے ہیں ،پنجاب بھر میں سب سے زیادہ تعلیم کے حوالے سے کام میرے حلقہ میں ہوا ہے، میں نے 40سکول و کالج اپ گریڈ کروا دئیے ہیں، عمارتوں کی تعمیر کیلئے بھی کروڑوں روپے کے فنڈز لگائے جا چکے ہیں، نواحی دیہات میں بچیوں کو حصول تعلیم میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا میں نے ان دیہات کے سکولوں کو بھی اپ گریڈ کروا دیا ہے ، جس کی وجہ سے ہماری بچیاں زیر تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں۔ جب میں ہائی سکول مصطفی آباد میں گیا تو انتہائی خستہ حالت6کمرے تھے جبکہ اب میں نے تین منزلہ بلڈنگ بنوا دی ہے۔ میری خواہش ہے کہ میرے علاقہ کے بچے پڑھ لکھ کر دنیا بھر میں ڈاکٹر ،انجینیئر،سائنس دان بن کر ہمارے علاقے کا نام روشن کریں،میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا، کالج کے غریب اور مستحق بچوں کے والدین کے علاج معالجہ کیلئے میں دن رات حاضر ہوں، ڈائریکٹر کالجز رانا نسیم اختر نے کہا کہ بہت کم عرصہ میں اس کالج نے جتنی ترقی کی ہے اس کی میثال کم ہی ملتی ہے، بچوں اور والدین کا جوش و جذبہ پرنسل اور اساتذہ کی محنت اور لگن کا واضع ثبوت ہے،پرنسپل ڈگری کالج مصطفی آباد حاجی محمد ڈوگر نے کہا کہ کالج کے اساتذہ بچوں کی آبیاری کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ہمارے کالج میں علاقہ کی غریب اور وہ بچوں جن کو کسی کالج میں داخلہ نہیں ملتا زیر تعلیم ہیں، ہم ندیم سیٹھی کی طرف سے بنوائی گئی اس بلڈنگ کی بچوں کا مستبل روشن کرکے چار چاند لگا دیں گے، اس بلڈنگ کی رونق کو دوبالا کرنے کیلئے اساتذہ اور بچوں کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اساتذہ کی محنت اور لگن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، مصطفی آباد ڈگری کالج مین میری تعینات کا مقصد علاقہ کے غریب بچوں کا روشن مستبل ہے، میری خواہش ہے کہ اس کالج کے بچے دنیا بھر میں ڈاکٹر ، سائنس دان، تاجر بن کر ملک و قوم اور مصطفی آباد کا نام روشن کریں، پرنسپل ڈگری کالج مصطفی آباد حاجی محمد ڈوگر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے 6ماہ ان سے کوئی کام نہ لیںان کو صرف اور صرف تعلیم حاصل کرنے دیں، انشا اللہ ہم شاندار رزلٹ دیں گے۔ انہوں نے ایم پی مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی سے مطالبہ کیا کہ نہر کے پانی کا بہائو کنارے کو کاٹ رہا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی عمارت خطرے میں ہیں، اس نہر کو پکی کردیا جائے اور کنارے پر پکی سٹرک بنا دی جائے، بارش کے موسم میں پسلن کی وجہ سے بچوں اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈگری لالج کے گرائونڈ کی جگہ پر مٹی ڈلوا دے جائے، جبکہ ڈائریکٹر کالجز سے مطالبہ کیا کہ وہ اساتذہ، چوکیداروں، نائب قاصدوں ودیگر خالی سیٹیں پر کردیں جس پر ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی اور ڈائریکٹر کالجز نے ان کے تمام مطالبات منظور کر لئے، تقریب میں پروفیسر رشید احمد بھٹی، حاجی محمد یعقوب، سلامت علی انصاری ودیگر نے کہا کہ طلبا والدین کی خدمت کریں اور ان کی تمنا پوری کریں، ہر والد کی خواہش ہونتی ہے کہ اس کا بچہ پڑھ لکھ کر ملک و قوم کا نام روشن کرے، ندیم سیٹھی کی ڈگری کالج مصطفی آباد کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، ان کی علم دوستی اور کالج سے پیارکا ثبوت کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی یہ عمارت ہے، ہم تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں، ادارہ میں تعلیم کا معیار پرنسل حاجی محمد ڈوگر اور اساتذہ کی محنت اورلگن کی وجہ سے دن بدن بہتر ہو رہا ہے، جو کہ لائق تحسین عمل ہے، ندیم سیٹھی نے بوائز ڈگری لالج بنا کر والدین کا درینہ مطالبہ پورا کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو اپنی مقصد بنا لیتے ہیں۔ تعلیم دوست ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی وجہ سے حلقہ میں سکولوں کالجوں کا جال بچھا دیا گیا ہے، سٹیڈیم کی تعمیر شروع کروا کر ندیم سیٹھی نے نوجوانوں کا درینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا ہے، بوائر ہائی سکول کی تین منزل عمارت ضلع کی سب سے بڑی عمارت بنوا دی ہے، جبکہ نواحی دیہات میں متعدد سکول اپ گریڈ کرکے عمارتوں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہین جس کی وجہ سے حلقہ میں تعلیم عام ہو چکی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو نا معلوم موٹر اسائیکل سوار محنت کش نوجوان کو قتل کرکے فرار، مزدہ بس کا کنڈیکٹر رات دو بجے واپس

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو نا معلوم موٹر اسائیکل سوار محنت کش نوجوان کو قتل کرکے فرار، مزدہ بس کا کنڈیکٹر رات دو بجے واپس گھر جا رہا تھا کہ دربار رڑے شاہ کے قریب نا معلوم افراد نے قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دو بجے دربار بابا رڑے شاہ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے شہزاد احمد قتل کر دیا اور موقع سے فرا ہو گئے، شہزاد احمد کے بھائی منیر احمد کی درخواست پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معلوم چور وڈانہ سے پانچ بھینسیں چوری کرکے فرار ہو گئے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم چور وڈانہ سے پانچ بھینسیں چوری کرکے فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق وڈانہ گائوں سے گزشہ رات نا معلوم چور بھائی ندیم اختر کی حویلی سے پانچ بھینسیں چوری کرکے فرار ہو گئے، بھائی ندیم اختر کے مطابق گائوں کے ساتھ بھٹہ مالکان یا مزدور اس چوری کی واردات میں ملوث ہیں۔

LALYANI News

LALYANI News