سوات: فیض آباد، سیدوشریف میں اے سی ڈی ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈی ویلپمنٹ کی جانب سے سوشل موبلائزر بلال علی کی زیر نگرانی میں ٹی بی کے روک تھام کیلئے کمیونٹی گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی سربراہی ڈاکٹر شاہ دوران اور معزز مہمان حضرت جما ل نے کی۔
اس موقع پر معاشرے کے عام و خاص لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہ دوران نے اپنے خطاب میں عوام سے یہ واضح الفاظ میں کہا کہ ٹی بی آسانی سے پھیلنے والا ایک متعدی مرض ہے لیکن 100% قابل علاج بھی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شاہ دوران نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹی بی کے علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اپنے قریبی سرکاری مراکز صحت یا منتخب پرائیوٹ لیبارٹری سے بلغم کا مفت معائنہ کروائیں اگر بر وقت تشخیص اور علاج نہ کیا گیا تو مریض مزاحمتی ٹی بی کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر شوکت علی، محمد ایاز، ہر یر ، ذاکراللہ، ہدایت اللہ ا ور عبدالقیوم نے بھی شرکت کی۔