لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے کے خلاف زبردست پرفارم کرنے والے نوجوان آف اسپنر نے ایک تیر سے دو نہیں تین شکار کر لیے۔ پہلے زمبابوے میں کارکردگی کا لوہا منوایا، سب پر دھاک بٹھائی اور اب باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں بائیو مکینک والوں کو بھی آؤٹ کر دیا۔
آئی سی سی نے انہیں کلیئر کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں انہیں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں نمائندگی مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انیس اکتوبر کو چنائے میں بلال آصف کی 8 ڈلیوریز کا ٹیسٹ ہوا۔
تمام کی تمام پندرہ ڈگری کے اندر قرار پائیں، جس کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم نے ان کے ایکشن پر کلیئرنس کی مہر لگا دی ہے۔