بلال فرینڈ کامیابی کے بعد ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

کراچی : الجمہوریہ گرائونڈ کورنگی میں ضلع انتظامیہ کورنگی کے تعاون سے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام جاری پہلا ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بلال فرینڈلانڈھی نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد شہید ملت فٹ بال کلب کورنگی کو2-1سے زیر کردیا کھیل کے دوران پہلے ہاف کے اختتام پر کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔

جبکہ دوسرے ہاف میں شہید ملت کی جانب سے حبیب نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0کی برتری دلا دی لیکن یہ برتری زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی جب بلال فرینڈ کے قدیر نے یکے بعد دیگر دو گول کرکے نہ صرف مخالف ٹیم کی برتری کا خاتمہ کیا بلکہ اپنی ٹیم کو فتح سے بھی ہمکنار کردیا ۔آج ساحل محمڈن کا مقابلہ کورنگی گرین کے مابین ہوگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں ریفری کے فرائض ندیم انصاری نے اپنے معائونین ساتھیوں عبدالوحد اور سلیم کے ہمراہ سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض کے فرائض احمد گڈو نے انجام دیئے۔