راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف کی چک شہزاد فارم ہاؤس پر آمد ، آدھا گھنٹہ قیام کے بعد والد سے ملاقات کیلئے اے ایف آئی سی روانہ پہنچ گئے۔
سابق صدر کے بیٹے سیکورٹی پروٹوکول کی نصف درجن سے زائد گاڑیوں کے ہمراہ صبح آٹھ بجے کے قریب چک شہزاد فارم ہاؤس پہنچے ، آدھے گھنٹے سے زائد قیام کے بعد بلال مشرف چک شہزاد سے روانہ ہو گئے ، بلال مشرف عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج اپنے والد پرویز مشرف سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال مشرف والد کی عیادت کے بعد آج ہی واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔