بلال شیخ کا قتل : پیپلزپارٹی کا کل کراچی میں پر امن یوم سوگ کا اعلان

Bilal Sheikh Murder

Bilal Sheikh Murder

کراچی (جیوڈیسک) گرومندر کے علاقے میں خود کش حملے میں صدر زرداری کے سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ کی ہلاکت پر پیپلزپارٹی نے کل کراچی میں پر امن یوم سوگ کا اعلان کردیا، شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یوم سوگ کے موقع پر کاروبار اور ٹرانسپورٹ کھلے رہیں گے، کارکنان شہدا کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے خود کش حملے میں بلال شیخ سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر کل کراچی میں پر امن یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلال شیخ کی ہلاکت پر پیپلزپارٹی کل پر امن یوم سوگ منائے گی، کارکنان شہدا کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے پر امن یوم سوگ پر کاروبار اور ٹرانسپورٹ کھلے رہیں گے، بلال شیخ کی ہلاکت پیپلزپارٹی کا بڑا نقصان ہے۔ پی پی سینیٹر عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ بلال شیخ کے دنیا سے چلے جانے کا یقین نہیں آرہا، پیپلزپارٹی گرومندر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلال شیخ نے صدر آصف زرداری کی جیل میں بھی خدمت کی تھی۔