کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق کراچی میں بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں ناراض ارکان نے شرکت نہیں کی۔ ان ارکان میں مخدوم جمیل الزماں، نادر مگسی، تیمور تالپور، بہادر ڈاہری اور دیگر ارکان شامل ہیں۔
ناراض ارکان نے مختلف فرمائشیں بلاول بھٹو تک پہنچا دی ہیں اور ان تمام تر معاملات پر آصف زرداری سے مشاورت کے لئے بلاول بھٹو زراداری دبئی پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان مخدوم ہاؤس کا کہنا ہے کہ جمیل الزماں کی پیپلز پارٹی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، مخدوم خاندان پیپلز پارٹی کے بانیوں میں شامل ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سروری جماعت کے دروازے تمام افراد کے لئے کھلے ہوئے ہیں، تمام شکایتیں پارٹی میں رہتے ہوئے دور کی جائیں گی۔