کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر حاجی مظفر علی شجرہ نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا شہر کراچی میں جلسہ عام سے چیئر مین بلاول بھٹو کا خطاب پاکستان کی سیاست کی نئی راہیں متعین کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے18اکتوبر کے جلسہ عام کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120کے جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر جنرل سیکریٹری اختر بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات غازی ابڑو نے بھی خطاب کیا۔
جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی مظفر علی شجرہ نے مزید کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو نے اس ملک کے غریب عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے جو خواب دیکھا تھا آج شہید بی بی کے فرزند جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو اپنی والدہ کے اس خواب کو پورا کرنے کے لئے میدان عمل میں نکلے ہیں اور انشا اللہ عوامی قوت کے ذریعے بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی ک راہ پر گامزن کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ جب مشرف کے ہاتھوں ملک کی سالمیت کو خطرہ تھا تو شہید بی بی نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور عوامی جدو جہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی اور آج جب ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی سازشنہ عزائم کی وجہ سے جمہوریت کو خطرہ درپیش ہے اور عوام کے حقوق غضب ہونے کا اندیشہ ہے ایسی صورتحال میں شہید بی بی کے فرزند جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو نے تحفظ جمہوریت کے میدان عمل میں آنے کا فیصلہ کیا ہے مرزا مقبول احمد نے کہاکہ 18اکتوبر کو شہر کراچی میں پیپلز پارٹی کا تاریخی جلسہ عام جمہوریت دشمن عناصر کی شکست اور اُن کی سازشیں دم توڑ دیں گی پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ 18اکتوبر 2014ء کے جلسہ عام میں پیپلز پارٹی کورنگی کے کارکنان اور عوام بھر پور شرکت کرینگے اس حوالے سے ضلع کورنگی میں وارڈز کی سطح پر عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور کراچی کے عوام 18اکتوبر کو اپنے جواں سال قائد کا خطاب سننے کے لئے بے تاب ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 18اکتوبر کے پیپلز پارٹی کراچی کے زیر اہتمام شہر قائد کا تاریخی جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔