راولپنڈی (جیوڈیسک) لندن میں پیپلز پارٹی کی کشمیر ریلی کے دوران پی ٹی آئی کے چند کارکنوں کی جانب سے بلاول بھٹو کی آمد کے موقع ہنگامہ آرائی شرمناک اور قابل مذمت ہے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کا قومی ایشو پر غیر ذمہ د ارانہ رویہ معمول ہے۔ پیپلز پارٹی راولپنڈی کے صدر عامر فدا پراچہ، نائب صدر چوہدری افتخار، سیکرٹری اطلاعات شجاعت نقوی، محمد شاہد، جبران گل، ماسٹربشیر، توقیر عباسی، راجہ ساجد نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں اچھل کود کا کلچر متعارف کرارہی ہے
جو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے رہنمائوں نے کہا پیپلز پارٹی کشمیر پر دو ٹوک موقف رکھتی ہے۔ اس قسم کے اْچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں آزاد اور خود مختار کشمیر بی بی شہید کا مشن تھا ۔