بلاول بھٹو کی سالگرہ پر اندرون سندھ تقاریب کا انعقاد

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

سندھ (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کی جانب سے پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی 26 ویں سالگرہ کی تقریب پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد کی گئی ،جس میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر ضلعی رہنمائوں سلیم احمد سومرو،آفتاب نیک محمد بھٹو،کامران اوڈھانو اورمظہر جونیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کیلئے روشن نوید ہیں اور بہت جلد وہ این اے 207 سے منتخب ہو کر پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔ پی پی یوتھ ونگ ضلع جیکب آباد کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھبیسویں سالگرہ کی تقریب ضلعی دفتر میں منعقد کی گئی۔

جس میں بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 26 ویں سالگرہ کی تقریب پی ایس ایف ضلع نوشہروفیروز کی جانب سے پریس کلب نوشہروفیروز میں منائی گئی، تقریب میں رہنمائوں نے کیک کاٹا اوربلاول بھٹو کی لمبی زندگی کے لئے دعا کی، پیپلز پارٹی تلہار کی جانب سے بھی تحصیل صدر نیاز احمد خان لاشاری کی رہائشگاہ پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 26ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔