کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوکی خواہش پر صوبے میں ہولی پر عام تعطیل کا اعلان کیا، بلاول بھٹو24مارچ کوعمرکوٹ میں ہولی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ہندوجیم خانہ میں ہولی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہولی کے تہوار کے موقع پر چھٹی کامقصدہندوبرادری کی خوشی میں شریک ہوناہے،ہندومیرج بل ہندوبرادری کامطالبہ تھا جسے پورا کر دیا گیا، بل سے ہندو برادری کو مزید تحفظ ملے گا۔