کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر اصغر حسین بہاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی امن دوستی ،محبت اور ترقی کی علامت اور دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے ہمارے قائدین نے ہمیشہ ظلم و جبر اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔
عوامی حقو ق کی خاطر شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولڈن ٹائون ،شاہ فیصل کالونی میں ضلع کورنگی کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگر ہ اور BLOضلع کورنگی کے مرکزی دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے بی ایل او ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ ،پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء اقبال شاہ ،سلیم انصاری،ڈاکٹر مخدوم سید واجد حسین عابدی اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں راجہ طارق محمود،راجہ تیمور ،اسد اللہ انصاری ،زاہد منہاس ،حاجی شفیع ،محمد امجد ،علی فراز رتنولی ،خرم علی شاہ،عقیل ،موسیٰ ،بابر ،فرحان تنولی ،خاور علی شاہ،خالد گلگتی کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اصغر حسین بہاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا۔
وہ قائد عوام ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پیغام کو عام کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو وقف کردیں تنظیم کو فعال بنائیں منظم ہوکر عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے ساتھ جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کریں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ضلع کورنگی کی صدارت کے لئے اپنی نامزدگی پر چیئر مین بلا ول بھٹو، شریک چیئر مین آصف علی زرداری ،فریال تالپور اور مرکزی صدر سید اصغر حسین بہاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے قائدین کی اُمید پر پورا اُترتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ضلع کورنگی میں فعال اور منظم بنائیں گے بعد ازاں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور سید اصغر حسین بہاری نے بلا ول بھٹو لورز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے دفتر کا افتتاح کیا۔