کراچی (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کے ہنگامے کے باعث چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
آج بلاول بھٹو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی نے سینئر قیادت کو بھی بلا لیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری سینئر قیادت سے پانامہ لیکس کے حوالے سے لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پانامہ لیکس پر اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔
پارٹی رہنماؤں نے بڑے فیصلوں کیلئے سی ای سی کا اجلاس بلانے کی تجویزبھی دے دی ہے۔