پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے ذوالفقار بھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹو شہید آج کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقار بھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو کئی وزیر جل جاتے ہیں، ان کی چیخیں نکلتی ہیں۔ ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ کل بھی بھٹو زندہ تھاآج بھی بھٹو زندہ ہے، شہیدذوالفقاربھٹو نے آمرکے سامنے سرنہیں جھکایا، 40 سال پہلے غیرجمہوری قوتوں نے بھٹوتختہ دارپرلٹکادیا، ذوالفقاربھٹونے جا ن دیدی لیکن نظریے کایوٹرن نہیں لیا۔ وہ قائد عوام تھا،وطن کاافتخارتھا، اور کہا کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہیدآج کے نظریے اورفکرسے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹوکانام لیاجاتاہے تووزیرجل جاتے ہیں، ان کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔جب لوگ مجھے کو بھٹوکے نام سے پکارتے ہیں توان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں، یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہاتھا تاریخ میں بدترین دھاندلی کی گئی۔
میڈیا کی بدترین سنسرشپ کی گئی، کے پی کے میں ہمارے جہازکواڑ نے نہیں دیاگیا، پشاورمیں ہمیں گھر سے باہر جانے نہیں دیاگیا، مالاکنڈمیں نامعلوم افراد نے دھاندلی کی ہے،فارم45آج بھی نہیں، لیاری میں آج بھی ہمارافارم 45لاپتہ ہے لاڑکانہ میں بھی کوشش کی گئی لیکن ان کی کوشش ناکام ہوئی اور آخرکار20سال بعدبھٹواسمبلی میں پہنچ گیا، یہ لوگ اپوزیشن کو برداشت نہیں کرتے ان کیلئے مسئلہ ہوگیا، یہ لوگ پرویزمشرف کی پیداوارہیں، جوالیکشن اوردھاندلی سے حاصل نہ کرسکے نیب کے ذریعے حاصل کرناچاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی ان سرگرمیوںپر وفاقی وزیر فوادچوہدری بھی خوب گرج برس رہے ہیں جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے عجب تبصرہ کیاہے کہ بلاول بھٹو زرداری چند سو لوگوں کو ٹرین پر سوار کرکے وہ خود کو ہیروسمجھ رہے ہیں۔
کرپشن ان کی سیاست کی چتا کو آگ لگادیگی مجھے نہیں اس بار کس کس کی عید جیل میں ہوگی، یہ سب اللہ کی پکڑمیں آئے ہیں دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے یہ اللہ کی پکڑمیں آگئے ہیں۔جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک واویلا مچارکھاہے غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ۔ عمران خان کمزور اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ خارجہ پالیسی کو غیر پیشہ ورانہ انداز سے چلانا انتہائی افسوسناک ہے بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔
عمران خان نے چوری کے ووٹوں اور غیر جمہوری طاقتوں سے مل کر حکومت بنائی جبکہ پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق اور دیگر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مخالفت نہ کی جاسکے، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا، جو کچھ ہورہا ہے وہ انتقامی سیاست ہے، اگر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کیا جائے یہ سب باتیں اپنی جگہ پر ان میں یقینا کچھ باتیں دل کو لگتی ہیں لیکن حالات بتاتے ہیں پیپلزپارٹی نیب پر اثراندز ہونے میں قظعی طور پر ناکام ہوگئی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ نے بھی کام نہ دکھایا اور آصف علی زرداری کے ساتھ فریال تالپور، انور مجید، حسین لوائی اور کمال مجید ہ تمام ملزمان منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہیں. . بلاول بھٹوزرداری باربار بھٹو کے نظریہ کی بات کرتے ہیں ان کی معلومات کیلئے گوش گذارہے کہ بھٹو کے بدترین مخالف بھی آج تک ان کے نانا پر کرپشن کا ایک الزام تک لانے کی جرأت نہیںکرسکے اس ضمن میں ان کا ماضی اور دامن بے داغ ہیں جبکہ آپ کے اباحضورکی عجب کرپشن کی غضب کہانیاں کئی دہائیوںپر زبان ِ زد ِ عام ہیں اور جو لوگ ان کہانیوںکو منظر ِعام پر لاکرہوا دیتے رہے ان کے ساتھ پہلے مفاہمت اور اب جپھیوںنے عوام کو بہت کچھ سوچنے پر مجبورکردیاہے جناب یہ بتائیںذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کی تو ب سمجھ آتی ہے سرکار بتائیں آپ اور آپ کے ابا حضورکا کیا نظریہ ہے؟ یہ جان کر یقینا بہتوںکا بھلا ہو گا۔