بلاول دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، یوسف رضا گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن ملتان کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پبلک پراپرٹی ہیں، عوام سے دور نہیں رہ سکتے، جنداللہ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں، جماعتی الیکشن پر یقین رکھتے ہیں، موجودہ الیکشن میں الیکشن کمیشن سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، آزاد امیدوار عامر ڈوگر نے پیپلزپارٹی سے بے وفائی کی،عمران خان بھی ان کی سپورٹ نہیں کر رہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انیس ارب روپے کے منصوبے ملتان کو دیئے، اس کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ کے تحت ملتان میں پینتیس ہزار خاندانوں میں وظیفہ دیا جا رہا ہے، کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جا رہے ہیں۔