اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے کراچی میں آپریشن پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
مجھے اور پیپلز پارٹی کے تمام رہنمائوں کو بھی دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز بھی دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔
کراچی پولیس دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتی۔ مجھے اور پیپلز پارٹی کے تمام رہنمائوں کو بھی دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں دہشتگرد محفوظ ہیں تاکہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر سکیں۔ پنجاب حکومت کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں پر حملے ہوئے تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔