بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا کارواں جمہوریت کے لئے نئے سنگ میل طے کرے گا۔ عبدالقادر پٹیل

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا رواں جمہوریت کے نئے سنگ میل طے کرے گا 27دسمبر2007ء کی شام بی بی شہید نے اپنی شہادت کے وقت جمہوری قافلے کو جہاں چھوڑ گئیں تھیں وہیں سے اگلی منزلوں کا سفر اب بلاول بھٹو کی قیادت میں اب اگے بڑھے گا یہ بات پیپلز پارٹی کراچی کے صدر عبدالقادر پٹیل نے پی پی پی ضلع کورنگی کی تنظیم نو کے بعد منعقد پہلے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس ے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم ،ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلع کورنگی کے سنیئر نائب صدر مسرت اقبال مرزا ،افتخار انصاری ،جمیل برنی ،ارشاد احمد خان ،محمد عباس ،غضنفر عباس ،عقیل احمد خان ،مصطفی حسین ،حسن کاتیار ،چوہدری اصغر ،شاہد رضوی ،نسیم احمد خان ،اعظم خان درانی ،طاہر خان ،کوثر عابدی ،انتظار حسین ،حیدر جوکھیو ،اختر بلوچ ،شریف بلوچ ،خالد خان ،ناہید طاہر ،نوئیل اعجاز ،اور دیگر ضلعی اور سٹی ایریاز کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے مزید کہاکہ عوام کی طاقت کو مجتمع کرکے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے منہ زور گھوڑے کو لگام دینے کیلئے تمام سٹی ایریاز عوامی رابطے کی مہم کو تیز کریں اس حوالے سے کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم نے پی پی پی ضلع کورنگی کی تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شب روز محنت کرکے مسلسل جد و جہد کے ذریعے ہی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بی بی شہید کی جمہوریت کے استحکام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

نجمی عالم نے کہاکہ موجود حالات کا تقاضہ ہے کہ پارٹی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو ہر قیمت پر قائم رکھیں انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ذاتی مفاد سے بالا تر ہوکر ملک و قوم کے مفاد میں اپنا قومی مردار نبھانا ہوگا اجلاس سے اپنے خطاب میں پی پی پی ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان میں جمہوری نظام کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کی شازشیں اب پاکستان کے بچے بچے پر عیاں ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان افسر شاہی کی ایماں پر ریاستی اداروں سے کھلواڑ کررہے ہیں چور مچائے شور کے مصداق وہ جو دھرنوں میں واویلا کررہے ہیں عام آدمی پر اس کا زرا بھی اثر نہیں ہوگا آئن پاکستان اور پارلیمنٹ کے خلاف ان کی شازشانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا مرزا مقبول نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت پسند قوتوں کے خلاف جس جنگ کا آغاز کیا اور جس جنگ کا علم بلند کرتے ہوئے بی بی شہید ہوئیں عوام الناس کے حقوق کی اس جنگ کو انشااللہ بلاول بھٹو فتح و کامرانی سے ہمکنار کرینگے انہوں نے کہاکہ منتخب حکومتوں کو قبل ازوقت ختم کرنے کی اسٹیبلشمنٹ کی سازش کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پارٹی عہدیداراں و کارکنان کو عوامی رابطہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے کہاکہ ہم پیپلز پارٹی کراچی کے صدر قادر پٹیل ،جنرل سیکریٹری نجمی عالم کا ضلعی دفتر آمد پر انتہائی مشکور ہیں انہوں نے نو منتخب ضلع عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب مشترکہ سیاسی جد جہد سے سرزمین پاکستان کو باوقار اور خوشحال بنائیں گے۔

 Abdul Qadir

Abdul Qadir