بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کیلئے مزار قائد پہنچ گئے، کارکنوں کے پرجوش نعرے

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزار قائد پہنچ گئے جہاں لاکھوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو نے ہیلی کاپٹر کھڑکی سے کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور ان کے نعروں کے جواب دئیے، اس کے علاوہ انہوں نے ہیلی کاپٹر میں بیٹھے بیٹھے سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے کارکنوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، اپنے قائد کی آمد پر کارکنوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔

انہوں نے اپنے قائد کی آمد پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پارٹی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، بلاول بھٹو نے ہیلی کاپٹر کی کھڑکی سے کارکنوں کو دیکھ کر ان کے نعروں کا جواب دیا اور ہاتھ ہلاتے رہے۔