کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بلاول بھٹو کی جانب سے ایم کیو ایم پر کی جانے والی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 43 سال سے پورے ملک اور سندھ میں حکومت کر رہی ہے۔
43 سالوں میں پیپلز پارٹی نے سندھ کے لیے کیا کیا؟ پی پی نے لاڑکانہ اور نوڈیرو کے لیے کیا کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو تباہی سے دوچار کیا، سندھ کے غریب ہاری آج بھی ٹوٹی جھونپڑیوں میں بھوک پیاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔
جبکہ ایم کیو ایم نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کر کے 5 سالوں میں کراچی کا نقشہ بدل دیا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ تو کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلیے تیار نہیں۔
اور پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کو کتنا فنڈدے رہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین کی جدوجہد کا نتیجہ ہے آج وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاسی کلچرایک گالی بن گیا ہے۔