بلاول بھٹو میں اپنے نانے کی سی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ فیصل چوہدری

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کوٹلی : بلاول بھٹو میں اپنے نانے کی سی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ بلاول بھٹو ہی نوجوانوں کی اصل قیادت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء تحصیل سہنسہ سے فیصل چوہدری اور چوہدری ایوب نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ پی پی ہی ملک میں حقیقی معاشی انقلاب بر پا کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ ملک پاکستا ن کے اگلے صدر اور وزیراعظم آصف زرداری اور بلاول بھٹو ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید رانی بے نظیر بھٹو سے مرتے دم تک وفاء کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سہنسہ کی عوام سہنسہ کی شان چوہدری مظہر حسین ایڈووکیٹ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔انہوں نے کہا مخترمہ شہید بی بی ہماری دلوں پہ آج بھی راج کرتی ہیں۔