کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے صدر شیخ محمد سعید چائولہ نے کہا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں گے 18اکتوبر کو مزار قائد پر جلسہ عام سے چیئر مین بلاول بھٹوکا تاریخی خطاب پاکستانی سیاست کا رخ موڑ دے گا،انہوں نے کراچی کے نوجوانوں ،بزرگوں خصوصاً خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ 18اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے تاریخی جلسہ عام میں شرکت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS116کے زیر اہتمام پیر بخاری کالونی میں 18اکتوبر شہداء کارساز کے موقع پر منعقد تاریخی جلسہ عام کی تیاری کے حوالے سے منعقد ہ جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکریٹر ی ایسٹ اعجاز بلوچ ، انفارمیشن سیکریٹری علی شاد،ممبر سندھ کونسل حارث مٹھانی ،بلوچ خان گبول ،سٹی ایریا PS116کے صدر ساجد رفیق ،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن نے بھی خطاب کیا۔
جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرنے شیخ محمد سعید چاولہ نے مزید کہاکہ بلا ول بھٹو پاکستان کے مظلوم و محکوم عوام کے لئے اُمید کے کرن ہیں ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے جوان سال چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے انتہا پسندی اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کے بام عروج اور عوامی خوشحالی لائیں گے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکریٹری اعجاز بلوچ نے کہاکہ18اکتوبر کو کراچی کے عوام مزار قائد کے جلسہ عام میں بھاری اکثریت سے شرکت کرکے شہر کراچی کے جلسوں کا تمام ریکارڈ توڑ دے گا اس موقع پر سٹی ایریا PS-116 کے صدر ساجد رفیق نے کہاکہ 18اکتوبر کو مزار قائد پر انسانوں کا سمندر ہوگا ،ممبر سندھ کونسل حارث مٹھانی نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردی ہی نہیں بلکہ ایک بہترین تہذیب بھی بستی ہے اب دہشت گردی کو ختم ہونا ہوگا اجلاس میں کارکنان نے اس عہد کا اظہار کیا کہ چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کے سفر کو منزل تک پہنچائیں گے۔