بلاول بھٹو پارٹی کے عہدے داروں سے جلد ملاقاتیں کریں گے

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے سینیٹرز، ارکان اسمبلی اور عہدے داروں سے جلد ملاقاتیں شروع کریں گے۔

ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے سینیٹرز،ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدے داروں سے جلد ملاقاتیں شروع کریں گے۔

بلاول بھٹو زردای کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور عوامی حمایت سے ہی پارٹی مضبوط ہوتی ہے۔پیپلزپارٹی ہمیشہ سے عوام کی پارٹی رہی ہے اور عوام سے نچلی سطح تک رابطے پارٹی کے آغاز سے ہی طرہ امتیاز رہا ہے۔