کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری چند روز قبل وی آئی پی پروٹوکول کے باعث جاں بحق ہونے والی 10 ماہ کی بچی بسمہ کے گھر پہنچے اور اس کے والد سے تعزیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری بغیر پروٹوکول کے لیاری میں واقع ننھی بسمہ کے گھر پہنچے اور اس کے والد نے تعزیت کی۔ پیپلز پارٹی کے چیرمین نے نثار کھوڑو کے بیان پر معذرت کی اور بسمہ کے والد کو سرکاری نوکری کی یقین دہانی بھی کرائی۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بلاول بھٹو زرداری سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تو وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا جس کے باعث ننھی بسمہ اپنے والد کی گود میں ہی دم توڑ گئی تھی۔