بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی بی، ایل او کورنگی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے متحرک

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بی ایل او کے مرکزی صدر اصغر حسین بہاری کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات دہلیز تک پہنچانے کے حوالے سے بی ایل او کے کار کنان کو متحرک کردیا بی ایل او ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدیداروں نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی شاہ فیصل زون کے افسر اسلم پرویز کی کاوشوں سے ناتھا خان گوٹھ کے اندرونی علاقوں کے عوام کو صفائی وستھرائی کے حوالے سے سے درپیش شکایات کا ازالہ کردیا۔

بی ایل او ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہاکہ ناتھا خان گوٹھ سمیت دیگر گوٹھوں کے مکینوںکو بھی سندھ حکومت کی جانب عوامی کارناموں کے ثمرات اُن کی دہلیز تک پہنچا یا جائے گا انہوں نے کہاکہ گرین ٹائون، گولڈ ن ٹائون اور پنجاب ٹائون سمیت ضلع کورنگی کے دیگر گوٹھوں میں پینے کے پانی سیوریج اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے درپیش عوام کے مسائل حل کرائیں گے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گولڈن ٹائون ،گرین ٹائون ،پنجاب ٹائون ،عظیم پورہ ،ملت ٹائون ،ناتھا خان گوٹھ میں عوام کے بنیادی مسائل کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے اور سڑکوں کی درستگی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے۔سید امجد علی شاہ نے ناتھا خان گوٹھ میںصفائی وستھرائی کے اانتظامات کرنے پر شاہ فیصل زون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عرصہ دراز سے ناتھا خان گوٹھ کے مکین صحت مند ماحول کے حوالے سے شدید اذیت کا شکار تھے۔

انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ بی ایل او کے کارکنان اپنے جواں سال قائد بلاول بھٹو کی ہدایت پر ترقی اور عوامی خوشحالی کے سفر کا آغاز کرچکے ہیں اور انشا اللہ ہم عوام کو مسائل سے نجات اور سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے۔