بلاول بھٹو آج کراچی میں جلسےسےسیاسی کریئر کا آغاز کریں گے

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں باغ قائد پر جلسے سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کریں گے، ملک بھر سے جیالوں کے قافلے چل پڑے، کراچی میں جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

پیپلز پارٹی کے کیمپوں میں جیالوںکے ترانے اور رقص، پیپلزپارٹی کے تحت کراچی میں 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی کا بیٹا اپنی ماں کے نامکمل سفر کو منزل تک پہنچا نے جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے 18 اکتوبر 2007 ءکو سانحہ کارساز کے شہداء کی ساتویں برسی کے موقع پر میں مزار قائد کےسامنے جلسے کے سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں 14 فٹ اونچا او ر 160 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سے بلاول ہاوس میں ایک تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اس ٹرک پر سفر کا آغاز کیا جس کے ذریعے محترمہ بے نظیر بھٹو نے 18 اکتوبر 2007 ءکو استقبالی جلوس کی قیادت کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاوس سے متصل ہیلی پیڈ میں ٹرک کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے سفر کو مکمل کر یں گے۔ تقریب کے بعد بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے مرکزی رہ نماوں کے ساتھ ٹرک میں سوار ہو کر بلاول ہاوس سے باہر نکلے۔ سندھ کے مختلف اضلاع سے بھی ہزاروں جیالے کراچی پہنچ رہے ہیں۔