بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کا سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں تعزیتی اجلاس

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید اصغر حسین بہاری کی خصوصی ہدایت پر ضلع کورنگی کے تحت سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے دہشت گردی کی اس اندوہناک و سانحہ میں 132اسکول کے طلبہ سمیت 144افراد کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی اور بر بریت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔

امجد علی شاہ نے کہاکہ نام نہاد مذہبی انتہا پسند دہشت گردوں نے اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے دنیا میں اسلام اور پاکستان کا نام بدنام کیا ہے انہوں نے کہاکہ ایسے گھنائونے واقعے کے ذمہ داروں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ انہیں وطن سے محبت ہے تعزیتی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے رہنمائوں اور کارکنان نے سانحہ پشاور کی پر زور مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔