بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر اصغر حسین بہاری کا ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ سے اظہار تعزیت

Pakistan Peoples Party

Pakistan Peoples Party

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید اصغر حسین بہاری نے ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ اُن کے چچا کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سید امجد علی شاہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سید امجد علی شاہ کے چچا جو کہ کافی عرصے سے شارجہ میں بستر علالت پر تھے جس کا گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال ہوگیا مرحوم کی تدفین شارجہ میں انجام دی گئی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری عزیز بررڑ،انفارمیشن سیکریٹری محمدیاسر ،سنیئر نائب صدر راجہ طارق محمود ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد یوسف کھو سہ ،نائب صدر شوکت علی ،سٹی ایریا کے صدور ،جنرل سیکریٹریز اور دیگر عہدیداران نے بھی سید امجد علی شاہ سے چچا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔