کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجدعلی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب سنیٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایوان بالا کے نومنتخب اراکین قائد عوامی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے اور سینٹ میںپاکستان کی ترقی ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرینگے۔
سید امجد علی شاہ نے سینٹ میں عظیم الشان کامیابی پر چیئر مین بلاول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے حقیقی ورکرز کو ٹکٹ دیکر ایوان بالا تک پہنچا یا سید امجد علی شاہ نے کہاکہ انشا اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی قیادت میںملک بھر سے عوامی تائید کے ساتھ عوامی حکومت قائم کرے گی۔