کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیرمین صاحب ! جوانوں کو آگے لائیں، مجھ سمیت 50 سال سےذیادہ کے کارکنوں کو پیچھے بٹھائیں، آپ نے جوان عمری میں اس کارزار میں قدم رکھا ہے، بے نظیر بھٹو 34 سال کی عمر میں کم عمر وزیرآعظم بن گئی تھیں، ذوالفقار علی بھٹو 28 سال کی عمر میں وزیر خارجہ بن گئے تھے، آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ پارٹی میں جوان خون کو متعارف کرائیں گے، بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہنے کے لیے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، ہم جمہوری طریقے سے اس نظام کو تبدیل کرینگے۔
مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ بلاول بھٹو کا پہلا سیاسی جلسہ ہے جو 18 اکتوبر کے شہدا کی یاد میں منعقد ہوا ہے، آپکا جوش اور جذبہ دیکھ کر ایک بار پھر پاکستان میں جمہوریت کایقین پیدا ہو گیا، پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر کے خون سے سینچی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی جب میدان میں اترتی ہے تو ماحول تبدیل ہو جاتا ہے، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ پیپلزپارٹی کس تکلیف سے گزر رہی ہے، ہمیں دن رات کام کرنا پڑے گا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی آواز نہیں اٹھی، ملتان کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد ہمیں آپ سے معافی ہمیں مانگنی چاہیے تھی۔