لاڑکانہ (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظر بھٹو شہید کے فرزند، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عملی سیاست میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وہ لاڑکانہ کے حلقہ 204 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ”بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا”۔ اس سے قبل لاڑکانہ کے حلقہ 204 سے پیپلز پارٹی کے رہنماء ایاز سومرو کامیاب ہوئے تھے جنہوں نے نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایاز سومرو کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا مشیر قانون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ یہ تو صرف ایک نشست ہے۔ بھٹو خاندان کیلئے میری جان بھی قربان ہے۔