فیصل آباد : پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سابق ضلعی صدر طارق باجوہ ،سابق ایم پی اے نور انساء ملک سیکرٹری اطلاعات میاں ظفراقبال طاہر ،سمیعہ ناز ،چوہدری عاشق گل ،چوہدری طاہر محمود میاں سہیل یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانی کانفرنس میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سیاسی فہم فراست اور سیاسی تدبر سے ثابت کردیا ہے کہ وہ قومی مسائل کے حل کی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔
وہ آئندہ کیلئے ملک اور قوم کی قیادت کرنے کی تمام تر صلاحیتوں کے مالک ہیں انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو ہی ملک اور قوم خصوصاً نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز ہیں۔
انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے تنظیموں عہدے اور انتخابی ٹکٹ برائے فروخت ہیں تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے۔