کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ کو ان کے بیٹے اویس شاہ کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی۔
بلاول کہتے ہیں کہ اغوا کنندگان کے سہولت کاروں کو بھی تلاش کرکے سزائیں دی جائیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اویس شاہ بازیابی آپریشن میں حصہ لینے والے سکیورٹی ایجنسیز کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔
بلاول بھٹو نے زور دیا ہے کہ اغوا کنندگان کے سہولت کاروں کو بھی تلاش کرکے سزائیں دی جائیں جنہوں نے 1100 کلومیٹر کا راستہ بلا کسی رکاوٹ کے طے کرکے مغوی کو کراچی سے خیبرپختونخواہ کے علاقے ٹانک پہنچایا ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اویس شاہ کی بحفاظت بازیابی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔