کراچی (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں بد ترین ناکامی کے بعد نئے سال کے آغاز میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ پنجاب کا فیصلہ کر لیا۔
بلاول بھٹو 9 جنوری کو لاہور پہنچیں گے اور پارٹی کی اہم قیادت سے اعلیٰ مشاورتی اجلاس کریں گے۔ اگلے روز وہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
بلاول بھٹو گیارہ جنوری کو لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی کے دورے کے دوران پنجاب میں پارٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔